ایسٹ پولیس کراچی: ایس ایس پی کی زیر صدارت جرائم کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے ایس ایس پی، زبیر نزیر شیخ کی زیر صدارت ایسٹ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایسٹ کے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج ڈی آئی بی اور ریڈر نے شرکت کی۔

سندھ میں بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

اجلاس کے دوران تھانوں کی جانب سے جرائم کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، ملزمان کی گرفتاریوں اور افسران کی مجموعی و انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرمنلز، ریپیٹڈ آفینڈرز، فہرست میں شامل منشیات فروش، مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی مؤثر روک تھام، کرائم پریوینشن اور جرائم کی ڈیٹیکشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے اور سخت ہدایت دی گئی کہ آئندہ اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں۔

یہ اجلاس ایسٹ پولیس کی عوامی تحفظ کے لیے سخت نگرانی اور جرائم کے خاتمے کے عزم کا مظہر ہے، جس کے تحت پولیس افسران کی کارکردگی کی مسلسل جانچ اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 30 at 8.48.16 PM WhatsApp Image 2026 03 30 at 8.48.17 PM

One thought on “ایسٹ پولیس کراچی: ایس ایس پی کی زیر صدارت جرائم کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!