...

سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا آج سہ ملکی سیریز کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا نے 26 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے ہیں۔ کامیندو مینڈس 78 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پون رتھنائیکے نے 12 رنز بنائے ہیں۔

اوشکا فرنانڈو 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کوشال مینڈس نے آٹھ رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کو سلمان علی آغا نے پویلین بھیجا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں میں تبدیلیاں

پاکستان نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ شاداب خان طبیعت ناساز ہونے کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلی کی ہے۔ ایشان ملنگا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فائنل تک دونوں ٹیموں کا سفر

پاکستان کو ایونٹ کے چار میچز میں صرف ایک شکست ہوئی۔ یہ شکست بھی سری لنکا کے خلاف تھی۔

سری لنکا نے بھی ایونٹ میں تین میچز جیتے۔ تاہم آخری میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

One thought on “سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.