کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں ہفتہ وار کرائم اینڈ سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسٹ زون کے ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایسٹ زون کی امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے خلاف پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف جرائم کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ
ضلعی ایس ایس پیز نے اپنے اپنے علاقوں کے تھانوں میں جرائم کی صورتحال، پولیس اقدامات اور روک تھام کے لیے کی جانے والی کارروائیوں پر تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی، ہاؤس رابری، منشیات، گاڑیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی کے واقعات پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ اشتہاری اور مفرور ملزمان، گٹکا ماوا کی خرید و فروخت اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
شاہین فورس کو متحرک رکھنے کی ہدایت
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے شاہین فورس کو متحرک رکھنے اور اس کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کرنے پر بھی زور دیا۔
پولیو مہم کے سیکیورٹی انتظامات پر توجہ
اجلاس میں حال ہی میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ مقصد یہ ہے کہ پولیو مہم پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ شہریوں کو پرامن اور خوف سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

An outstanding share! I have just forwarded this onto a colleague who
was doing a little homework on this. And
he in fact ordered me breakfast due to the fact that I found it
for him… lol. So let me reword this…. Thanks for the meal!!
But yeah, thanx for spending time to talk about this topic here on your site.