ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

کراچی: ڈاکٹر محمد عمران خان کی صدارت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شکارپور میں 50 لاکھ انعام یافتہ ملزم گرفتار، پولیس کا دعویٰ

اجلاس میں ایس پی لیاقت آباد، ایس پی گلبرگ، متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر برانچ انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو اسکورنگ سسٹم کے تحت جانچتے ہوئے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو ٹیم کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا، جبکہ بہتر کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔

بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکار سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر موجود رہیں، ضروری آلات اپنے ساتھ رکھیں اور عوام کی مدد کو یقینی بنائیں، جبکہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

مزید برآں انہوں نے جعلی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں اور بھرپور معاونت کی ہدایت بھی کی۔

WhatsApp Image 2026 03 25 at 8.19.28 PM WhatsApp Image 2026 03 25 at 8.19.29 PM WhatsApp Image 2026 03 25 at 8.19.29 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 25 at 8.19.29 PM 3 WhatsApp Image 2026 03 25 at 8.19.30 PM

2 thoughts on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!