سندھ پولیس نے پولیس کانسٹیبل (BPS-07) کی بھرتیوں کے عمل سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق SPD-01/2024 کے تحت بھرتیوں کا عمل منظور شدہ پالیسی، قواعد و ضوابط، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق جاری ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق بھرتیوں کی موجودہ صورتحال کے جائزے میں مختلف اضلاع میں آسامیوں اور ویٹنگ لسٹ سے متعلق صورتحال سامنے آئی ہے۔
بعض اضلاع میں منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں ویٹنگ لسٹ پر کوئی اہل امیدوار موجود نہیں۔ دوسری جانب کچھ اضلاع میں ویٹنگ لسٹ پر امیدوار دستیاب ہیں، لیکن وہاں فی الحال کوئی خالی آسامی موجود نہیں۔
آئندہ بھرتیوں کا فیصلہ مجاز اتھارٹی کرے گی
پولیس کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر معاملہ مجاز اتھارٹی کے زیر غور ہے۔ اتھارٹی متعلقہ قواعد و ضوابط اور منظور شدہ بھرتی پالیسی کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
سندھ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ہر فیصلہ میرٹ، شفافیت اور ضلع وار مختص آسامیوں کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔
پولیس کے مطابق بھرتیوں میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی قواعد سے انحراف کیا جائے گا۔