کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے ماڈل کالونی زون میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مقامات پر جاری غیر قانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
ایف ساؤتھ قدیر چوک کے قریب عابد شہید پارک کی زمین پر جاری غیر قانونی تعمیرات کو کارروائی کے دوران سیل کیا گیا، جبکہ ناد علی اسکوائر پر پلاٹ سے باہر اضافی زمین پر قبضہ کرکے کی جانے والی تعمیرات کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی اس کارروائی پر ماڈل زون کے مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کے اقدام کو سراہا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نہ صرف کارروائیاں جاری رکھی جائیں بلکہ ایسی تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کرکے اصل حالت بحال کی جائے۔
انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ سرکاری زمینوں اور عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


