سانحہ ایڈمن سوسائٹی کے بعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری

سانحہ ایڈمن سوسائٹی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی اور خطرناک تعمیرات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا۔

ڈائریکٹر ڈیمولیشن کی سربراہی میں ایس بی سی اے کا عملہ، مزدور اور بھاری مشینری متاثرہ مقام پر موجود ہیں۔ وہاں ملبہ ہٹانے اور عمارت کے خطرناک حصے منہدم کرنے کا کام جاری ہے۔

ضلع شرقی میں 12 عمارتیں سیل

ایس بی سی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع شرقی میں قوانین کی خلاف ورزی پر 12 زیرِ تعمیر عمارتیں سیل کی گئی تھیں۔ غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائیاں آج بھی جاری ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ایس بی سی اے فرحان قیصر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی نشاندہی پر ضلع وسطی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈرز کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

فرحان قیصر کے مطابق غیر قانونی اور خطرناک تعمیرات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!