حیدری مارکیٹ میں شاپ مینیجر کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

کراچی: حیدری مارکیٹ میں واقع گارمنٹس شاپ کے مینیجر کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں واقعے کی مکمل تفصیلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ملیر میں منشیات فروش گرفتار، آئس اور رقم برآمد

پولیس کے مطابق گارمنٹس شاپ کا مینیجر رانا ثاقب دکان میں داخل ہوا اور سیدھا مرکزی کاؤنٹر کی جانب گیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اس وقت دکان کا سیکیورٹی گارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

فوٹیج کے مطابق رانا ثاقب نے کاؤنٹر پر رکھا پستول اٹھایا، کچھ لمحوں تک اسے غور سے دیکھا اور پھر اسے اپنی کنپٹی پر رکھ لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے چار سے پانچ مرتبہ ٹریگر دبانے کی کوشش کی، جس کے بعد اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی کاؤنٹر کے قریب فرش پر گر پڑا۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پستول کو فائر کرنے سے قبل چیمبر نہیں کیا گیا تھا، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ گولی پہلے سے چیمبر میں موجود تھی۔

پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق مکمل طور پر سامنے لائے جا سکیں۔

One thought on “حیدری مارکیٹ میں شاپ مینیجر کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!