کراچی: ضلع ملیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شرافی گوٹھ کے علاقے سے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گلشنِ اقبال میں اسنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس ترجمان کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ ہاشم گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو حراست میں لیا، جو پولیس کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے آئس (منشیات) اور فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ شہر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
