امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتا۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا، تاہم سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی غیر مقبولیت اور عالمی مہنگائی میں اضافے نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی تسلیم کیا کہ ریپبلکنز کی انتخابی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ تھی۔
اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر 9 نومبر 2026 سے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ٹروتھ سوشل پر ایک اور بیان میں ٹرمپ نے اسٹیفن ملر کو اپنا قابلِ اعتماد مشیر قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوسی وائلز سیاسی امور کے شعبے میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
امریکی صدر نے سوسی وائلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف آف اسٹاف کے طور پر بہترین کام کیا ہے۔