اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، سفارتی تنصیبات پر سکیورٹی سخت

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کی کالز کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

آرام باغ موبائل مارکیٹ میں آپریشن کے دوران فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر پر حملے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلی یا عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

انتظامیہ کے مطابق حساس مقامات، سرکاری عمارتوں اور سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کشیدگی کے دوران متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری سطح پر حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

ادھر United States Embassy Islamabad نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں پر ہونے والے مظاہروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ اسلام آباد میں سفارتخانے اور پشاور قونصلیٹ سے متعلق ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں سے دور رہیں، مقامی سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، سفارتی تنصیبات پر سکیورٹی سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!