آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پی ٹی آئی کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کے لیے کسی قومی رہنما کو قتل کرنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، سفارتی تنصیبات پر سکیورٹی سخت

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سن کر انہیں دلی صدمہ پہنچا اور یہ لمحہ پوری مسلم اُمہ کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا غم میں ڈوبی ہوئی ہے اور اس واقعے نے بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری سے متعلق سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا بلکہ اپنی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرنا ہر ریاست کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد یا رجیم چینج کے لیے کسی لیڈر کو نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ کھلی ریاستی دہشت گردی بھی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اور پاکستان کے عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر پر حملے کے دوران ہوئی۔ ایرانی حکومت نے اس سانحے پر ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پی ٹی آئی کا اظہارِ افسوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!