ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج لاہور میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو

لاہور (رپورٹ) — ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایچیسن کالج لاہور کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی جی ایس بی سی اے کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو درپیش فکری و معلوماتی جنگ کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اب روایتی جنگ کے بجائے ذہنی و معلوماتی محاذ پر حملہ آور ہے، جہاں جھوٹ، پروپیگنڈا اور گمراہ کن بیانیے بطور ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ایچیسن کالج اور پاک فوج کے درمیان مضبوط اور باوقار تعلق قائم ہے، جس پر ادارے کو فخر ہے۔

سیشن کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے بے جھجھک سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق کی بنیاد پر نہایت تحمل، تدبر اور ذمہ دارانہ انداز میں جوابات دیے۔

ایچیسن کالج کے فیکلٹی ممبران نے اس سیشن کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کے سیشنز کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہیے، تاکہ طلبہ کو براہِ راست حقائق تک رسائی حاصل ہو سکے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، ایسے سیشنز نوجوانوں کو درست معلومات اور قومی شعور فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں گے۔
شرکاء نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج لاہور میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!