کراچی (ڈسٹرکٹ ویسٹ) — ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک منظم گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ اورنگی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ سیکٹر 08 اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل، چار ٹینکیاں، چیچس اور دیگر اسپیئر پارٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل نمبر KAV-6383 تھانہ منگھوپیر کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔
موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 57/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبید ولد ظہیر، علی رضا ولد سلیم خان اور نصیب خان ولد عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
