ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا المصطفیٰ ہسپتال کا دورہ، تھیلیسیمیا کے بچوں سے ملاقات، سالگرہ منائی

کراچی: ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے گلشن اقبال میں واقع المصطفیٰ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

موہن جو دڑو میں تاریخی پیش رفت، شہر کی قدیم حفاظتی فصیل دریافت

دورے کے دوران ڈی آئی جی سیکیورٹی نے بچوں کی صحت، علاج معالجے کے عمل اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

تقریب کے موقع پر ڈاکٹر مقصود احمد نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی سالگرہ منائی، کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر بچوں اور ان کے والدین کے چہروں پر خوشی اور مسرت نمایاں تھی، جبکہ والدین نے اس جذبۂ ہمدردی اور محبت بھرے اقدام کو سراہا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی ذہنی خوشی بھی علاج کا اہم حصہ ہے، اور معاشرے کے تمام طبقات کو ایسے بچوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

69 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا المصطفیٰ ہسپتال کا دورہ، تھیلیسیمیا کے بچوں سے ملاقات، سالگرہ منائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!