کمشنر کراچی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ گلشن اقبال سلیم حسن گڈانی نے سب ڈویژن کی سڑکوں پر کھلے مین ہولز اور ٹوٹ پھوٹ سے متعلق اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل صبح تین بجے اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کے دفتر میں منعقد ہوگا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ: کتاب سے تعلق مضبوط نہ ہوا تو اندھیروں کا سامنا کرنا پڑے گا
اجلاس میں گلشن اقبال سب ڈویژن کے تمام میونسپل کمشنر، صفوراں ٹاؤن کے نمائندے اور متعلقہ یوسی سیکریٹریز کو طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف انجنیئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سب ڈویژن گلشن اقبال، کے ایم سی کے نمائندے اور مختیار کار کو بھی شریک ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ نے کہا کہ گلشن اقبال سب ڈویژن کی اہم سڑکوں پر مین ہول غائب ہیں اور کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جو شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کھلے مین ہولز کو فوری بند کیا جائے اور ٹوٹ پھوٹ والے حصوں کی فوری مرمت کی جائے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیپا فلائی اوور کے نیچے نجی شاپنگ مال کے سامنے مین ہول کا ڈھکن کھلا ہوا تھا، جس میں تین سالہ بچہ گر کر جانبحق ہو گیا تھا۔
