کراچی میں ہیوی ٹریفک کا پھر وار کورنگی میں واٹر ٹینکر نے 12 سالہ بچہ کچل دیا

کراچی میں تیز رفتار اور بے قابو ہیوی ٹریفک نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑا کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فرحان گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی۔
زیلنسکی سمیت یوکرینی عوام امن معاہدے کے حق میں ہیں جنگ بندی کے امکانات روشن امریکی صدر

واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق غصے میں بھرے لوگوں نے ٹینکر اور ڈرائیور کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مشتعل ہجوم کو منتشر کرکے علاقے میں امن بحال کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ہیوی ٹریفک کا پھر وار کورنگی میں واٹر ٹینکر نے 12 سالہ بچہ کچل دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!