پاکستان برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور تجارت سرمایہ کاری اور ایجوکیشن گیٹ وے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آٹھ سال بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا ہے، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ’پاک–یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘ کے اگلے مرحلے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ اس عمل سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کا پھر وار کورنگی میں واٹر ٹینکر نے 12 سالہ بچہ کچل دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں جامع تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاک–برطانیہ اقتصادی روابط میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

مذاکرات میں بتایا گیا کہ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد دو سو سے زائد ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت ساڑھے پانچ ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس موقع پر بیرونیس چیپ مین اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’پاک–یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘ کے نئے مرحلے کا افتتاح بھی کیا، جس میں اسٹارٹ اَپ فنڈ، آن لائن لرننگ پروگرامز اور تعلیمی مواقع کا دائرہ بڑھانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

دونوں ممالک نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستان اور برطانیہ نے ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک کے تحت ’گرین کومپیکٹ پروگرام‘ کا آغاز بھی کردیا، جسے پاک–برطانیہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور تجارت سرمایہ کاری اور ایجوکیشن گیٹ وے میں اہم پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!