سندھ پولیس: صحافی محمد عظیم سیال کی آئی جی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات، بازیابی پر اظہارِ تشکر

گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی محمد عظیم سیال نے بحفاظت بازیابی پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کرکے سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کو سراہا ہے۔

کراچی میں سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں ہونے والی ملاقات کے دوران محمد عظیم سیال نے آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اجرک اور پھول پیش کیے۔

سینئر صحافی نے اپنی بحفاظت بازیابی کے لیے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

محمد عظیم سیال نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے اور امن برقرار رکھنے کے لیے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقوں میں قائم امن و امان کی فضا خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!