کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: سکیورٹی فورسز نے طلبہ و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر کے کارروائی جاری رکھی

وانا: کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے حملے کے تازہ ویڈیو مناظر سامنے آئے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے طلبہ اور اساتذہ کو حفاظت سے ریسکیو کیا جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت کالج کمپلیکس میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کی زیر صدارت محکمہ جیل کی اہم میٹنگ، قیدیوں کی فلاح و بہبود پر زور

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن انتہائی احتیاط اور حکمتِ عملی کے ساتھ جاری رہا تاکہ کیڈٹس کی جانوں کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ سکیورٹی فورسز نے ابتدائی کارروائی میں دو حملہ آور خوارج کو ہلاک کر دیا تھا اور کالج کے اندر موجود آخری خوارج کو ہدف بنا کر کلیئرنس آپریشن کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

حملہ آوروں کے بارے میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان کا تعلق مبینہ طور پر افغانستان سے ہے اور وہ بیرونی ہدایات کے تحت کارروائی کر رہے تھے۔ ذرائع نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کالج میں موجود تمام طلبہ و اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں اور فوری ریسکیو آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

گذشتہ روز حملے میں کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے باعث گیٹ گر گیا اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک تمام دہشت گرد ختم نہ کر دیے جائیں۔

One thought on “کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: سکیورٹی فورسز نے طلبہ و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر کے کارروائی جاری رکھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!