صوبائی وزیر علی حسن زرداری کی زیر صدارت محکمہ جیل کی اہم میٹنگ، قیدیوں کی فلاح و بہبود پر زور

کراچی: صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کی زیر صدارت محکمہ جیل کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں آئی جی جیل فدا حسین مستوئی اور سندھ کے مختلف جیلوں سے جیل سپریڈنٹس وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامی، شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول

صوبائی وزیر نے افسران سے جیلوں کی موجودہ صورتحال، قیدیوں کی فلاح و بہبود، اصلاح اور انسانی وقار کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے خواتین جیل اور بچہ جیل میں فلاحی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

میٹنگ میں قیدیوں کے لیگل ایڈ، سزا میں معافی، کھانے پینے کی اشیاء، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات پر بھی بات کی گئی۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے افسران کو ہدایت کی کہ کھانے کے معیار، مقدار، ڈائٹ مینیو اور صاف پانی کی فراہمی پر سختی سے عمل کیا جائے۔

علی حسن زرداری نے کہا: "جیل آپ کا گھر ہے، گھر کو گھر کی طرح سمجھو، کسی قیدی کو تنگ نہ کرو۔ یہ عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں، میں تم سب کو اپنا بھائی اور بیٹا سمجھ کر ڈپارٹمنٹ چلا رہا ہوں۔ اگر مجھ سے یا محکمہ کے کسی بھی فرد افسر سے کوئی شکوہ شکایت ہو تو مجھے بتائیں۔”

آئی جی جیل فدا حسین مستوئی نے کہا کہ ٹھٹھ جیل تاریخ کا بہترین جیل ہے اور ہمیں اپنے وزیر پر فخر ہے، جبکہ صوبائی وزیر نے کراچی کی جیلوں کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے یہ موقع دیا ہے اور وہ چاہتا ہیں کہ افسران قیدیوں کے لیے بہتر اقدامات کریں۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!