سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات اور احتجاج پر پابندی

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوس اور احتجاجات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ: سکیورٹی فورسز نے طلبہ و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر کے کارروائی جاری رکھی

نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنرز، وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے اور یہ ایک ماہ کے لیے مؤثر رہے گی۔ فیصلے کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات اور احتجاج پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!