کراچی (تشکر نیوز) — قائدآباد پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران غیر قانونی ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، چرس اور رقم برآمد
ترجمان پولیس کے مطابق، پولیس نے دورانِ گشت مہران ہائی وے چاول گودام کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زبیر کو گرفتار کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے پسٹل اور ایمونیشن برآمد کرلیے گئے، جو تقریب میں ہوائی فائرنگ کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق، ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا عمل سے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق تھا۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔