کراچی (تشکر نیوز) — کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تین اضلاع میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران دن رات کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 100 سے زائد دکانیں سیل اور متعدد کا سامان ضبط کرلیا گیا۔
قائدآباد پولیس کی کارروائی، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق، ضلع کورنگی، ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں انتظامیہ، کے ایم سی، ٹاؤن حکام اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اُن کے مطابق، ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
مزید بتایا گیا کہ حسین ہزارہ گوٹھ میں دو جعلی کلینکس سیل کردیئے گئے ہیں جو بغیر اجازت کام کر رہے تھے۔ عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کمشنر نے کہا کہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک شہر کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک نہیں کیا جاتا۔
شہری حلقوں نے کمشنر کراچی کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرائیو شہر میں قانون کی بالادستی اور عوامی گزرگاہوں کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

