کراچی (تشکر نیوز) — ویسٹ زون میں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میٹا وفد کی ملاقات، ’لاما‘ منصوبے میں تعاون پر اتفاق
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، پولیس نے خلیل چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم محمد نہال ولد محمد نعیم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی، جب کہ اس کی زیرِ استعمال موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔