ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی کورنگی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایس پی شاہ فیصل ڈویژن اور ایس ڈی پی او سعود آباد کی زیر نگرانی ماڈل کالونی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق، آج 14 اکتوبر 2025 کو رات 3 بجے دوران گشت اور خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد حنیف ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 2300 گرام سیل بند چرس، ایک ہزار روپے نقد رقم (سیل منی اماؤنٹ)، اور موٹر سائیکل نمبر KPJ-8988 (Honda 125) برآمد کی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 354/2025 بجرم سیکشن 9(C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش ایس ایچ او ماڈل کالونی ایس آئی پی شوکت علی اعوان کی نگرانی میں جاری ہے۔