گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عاصم، نسیم خان اور نیاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سندھ حکومت کا تعلیمی انقلاب — طلبہ کی حاضری کی نگرانی کے لیے ’اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم‘ کا آغاز
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 30 گرام آئس اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی، جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گڈاپ سٹی کے مختلف مقامات پر منشیات فروشی میں سرگرم تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔