ڈپٹی کمشنر وسطی طہ سلیم کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلائے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہ سلیم نے ضلع میں جاری انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے گلبرگ ڈویژن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ورکرز اور متعلقہ افسران کے ہمراہ مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 2.3 کلو چرس اور نقد رقم برآمد

ڈپٹی کمشنر طہ سلیم نے دورانِ دورہ ان گھروں کا بھی معائنہ کیا جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے تھے، اور والدین سے ملاقات کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے اُن والدین سے بھی ملاقات کی جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے والدین کو پولیو کے نقصانات اور قطرے پلانے کی افادیت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد ان والدین نے بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

ڈپٹی کمشنر طہ سلیم کا کہنا تھا کہ 13 سے 19 اکتوبر تک جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران تمام ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیو ورکرز اور DEOC افسران کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ضلع وسطی میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں، جو محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.11.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.11.07 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.11.07 PM 3 WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.11.08 PM WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.11.08 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.11.08 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.13.06 PM WhatsApp Image 2025 10 14 at 6.13.07 PM

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈپٹی کمشنر وسطی طہ سلیم کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلائے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!