اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 1.26 کروڑ مالیت کی 111.1 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

ایف این ایف (انسداد منشیات فورس) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 111.1 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، قبضے سے اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد

تعلیمی اداروں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران، راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 40 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جب کہ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ایک اور ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

دیگر اہم کارروائیوں میں، کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 1.850 کلو آئس برآمد ہوئی، جبکہ ایک اور پارسل میں تکیے کے غلاف میں چھپائی گئی 700 گرام افیون بھی برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں گوادر کے غیر آباد علاقے سے 40 کلو چرس ضبط کی گئی۔

کالا باغ روڈ پر میانوالی کے قریب ریلوے پھاٹک سے گاڑی میں چھپائی گئی 30 کلو چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں چھپائی گئی 27.6 کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 ملزمان گرفتار ہوئے۔

پشاور میں بھی کوریئر آفس کے ذریعے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی، جبکہ شیخوپورہ انٹرچینج ایم 2 لاہور کے قریب گاڑی سے 1.5 کلو ہیروئین اور 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

30e5cfb4 86d4 43ea 8a9b 05aed2d0a6ea f86e8268 5457 413f adcf 4d424f6ac744 815b15ef 161e 4e87 aaec bce5bde4181e

27d88238 c790 4b9e b692 fddbb1b9103f 1 13736dbe 6b16 4e9f 8870 4655fc62f3f9 f3b29b51 766d 483b b4d8 1b01f4e32096 f8774258 de7e 4dbb 8a4a eea5493e4d33 83693d86 186a 4119 bce5 d15e9d8f8921 b53ed9ff bb38 4a07 9224 175f03e738df 69a1544a 5121 4989 90be 2ce7ad63ba28dbe70e84 6cda 4e13 a060 abf6400c8ae226578e05 ede8 409a ab3f 04348731fef3

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 1.26 کروڑ مالیت کی 111.1 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!