سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس نے دو انتہائی اہم اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کو نارتھ ناظم آباد کراچی کے قلندریہ چورنگی کے قریب مین روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت محمد صفیان ولد محمد اشرف اور سلمان ولد سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30بور پسٹل لوڈ میگزین اور تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KKQ-5284 میکر سپر پاور بھی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم سلمان کی دوران واردات کی CCTV فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ واردات کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا، اور اس کے خلاف تھانہ تیموریہ میں مقدمہ الزام نمبر 722/2024 درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں:
مقدمہ 116/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہراہِ نور جہاں
مقدمہ 117/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہراہِ نور جہاں
ملزم سلمان کا ریکارڈ درج ذیل مقدمات پر مشتمل ہے:
FIR No 239/2015 u/s 23(i)A PS Shah Noor Jahan
FIR No 28/2018 u/s 23(i)A PS Sharifabad
FIR No 334/2018 u/s 392/34 PS Bilal Colony
FIR No 56/2019 u/s 392/34 PS Paposh Nagar
FIR No 57/2019 u/s 23(i)A PS Paposh Nagar
FIR No 193/2022 u/s 393/394/34 PS Paposh Nagar
FIR No 74/2023 u/s 23(i)A PS Paposh Nagar
FIR No 148/2023 u/s 397/34 PS New Karachi