کراچی (اسٹاف رپورٹر): میزان بینک نے گلبائی، کراچی میں شہید بینظیر بھٹو فٹبال گراؤنڈ میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔ ایونٹ کا آغاز میزان بینک اور گلبائی ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ نمائشی فٹبال میچ سے ہوا، جس کا مقصد کمیونٹی کے جذبے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا تھا۔
سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کارروائی، منشیات فروش اور قاتل ذیشان عرف روی گرفتار
میچ کے بعد میزان بینک کے ملازمین، مقامی افراد اور رضاکاروں نے مل کر درخت لگائے، جس سے ماحولیاتی استحکام اور ایک صحت مند مستقبل کے لیے بینک کے عزم کا اظہار ہوا۔ اس موقع پر میزان بینک کے کلیدی نمائندے بھی موجود تھے، جن میں محمد رضا (گروپ ہیڈ جنرل سروسز اینڈ کسٹمر سپورٹ)، خالد زمان خان (گروپ ہیڈ ہیومن ریسورسز، لرننگ اینڈ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ)، اور ریاض احمد (ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن، پروکیورمنٹ، انشورنس اور برانچ ایکسپینشن) شامل تھے، جنہوں نے اس اہم مقصد کی بھرپور حمایت کی۔