کراچی: لسبیلہ کے قریب تحفظ ختم نبوت کے جلوس پر حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
میزان بینک کی شجر کاری مہم اور نمائشی فٹبال میچ، ماحولیات اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ پر زور
ترجمان کے مطابق فائرنگ سے گلشن صحابہ ایف سی ایریا کا ایک نوجوان بھی جاں بحق ہوا ہے۔ مشتعل افراد نے گولیمار میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ گولیمار سے گرومندر، پٹیل پاڑہ اور اطراف کی سڑکوں پر خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔
کشیدگی کے دوران مشتعل ہجوم نے ایک بس، رکشہ اور سوزوکی کو آگ لگا دی۔ فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جب مشتعل افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے۔