کراچی: ویسٹ زون کے تھانہ سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر عبدالرحیم گوٹھ میں جواء سٹہ کھیلنے اور آپریٹ کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 68,250 روپے نقد اور جواء سٹہ میں استعمال ہونے والی مختلف پرچیاں برآمد کی گئیں۔
میزان بینک کی شجر کاری مہم اور نمائشی فٹبال میچ، ماحولیات اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ پر زور
گرفتار ملزمان میں آصف ولد علی، ایوب ولد موسی، طاہر ولد طارق، اقبال ولد حسنین، احمد ولد اسماعیل، عمران ولد اسلم، سلیم ولد مسعود، عباس ولد سلیم اور حنیف ولد عبدالغنی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔