سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کارروائی، منشیات فروش اور قاتل ذیشان عرف روی گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور قاتل ذیشان عرف روی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی اے ایس آئی عمران گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جناح اسپتال کے قریب انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی۔

وزیر بلدیات سعید غنی کا کورنگی کازوے کا دورہ، پل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا اعلان

ملزم ذیشان نے منشیات فروشی کے دوران ایک شخص حامد کو تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں قتل کیا تھا، جس نے اسے منشیات اپنے گھر کے سامنے بیچنے سے منع کیا تھا۔ ملزم نے اسی واقعے میں تیمور اور طحہٰ کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

ملزم کے خلاف منشیات فروشی، قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور گٹکا فروشی سمیت مختلف جرائم میں پاکستان بازار تھانے میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں، جن میں 314/16، 698/22، 232/18 اور 611/22 شامل ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھا۔

 

 

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان بازار پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!