کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاراچنار کے معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن سندھ میں جگہ جگہ دھرنوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام پر سندھ پولیس کے 50 سے زائد اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع
شازیہ مری نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے خیبر پختونخوا میں ہونے چاہئیں، کیونکہ مسئلے کا تعلق وہاں سے ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مظاہرین خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں اور وہاں زور لگائیں تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دھرنوں کے ذریعے عوام کو پریشان کرنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے، اور تمام معاملات کو ان کے متعلقہ مقامات پر حل کیا جانا چاہیے۔