سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی سات میچز کا فیصلہ ہوگیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی سات میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا جو کہ ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے روز کے میچز میں پاکستان پولیس نے اسلام آباد کو 10-39 پوائنٹس سے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گلگت بلتستان کو 8-28 پوائنٹس سے، پاکستان آرمی نے پنجاب کو 27-57 پوائنٹس سے، پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو 20-35 پوائنٹس سے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان پولیس کو 39-49 پوائنٹس سے اور گلگت بلتستان نے اسلام آباد کو 17-32پوائنٹس سے ہرا دیا جبکہ پاکستان ائیر فورس نے پاکستان ریلوے کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔
(آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان ائیر فورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان دن دو بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔ بارش کی صورت میں یہ میچز 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!