اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کراچی کی بڑی کارروائی: اغواء اور زمینوں پر قبضے میں ملوث کارندہ گرفتار

کراچی: ایس ایس پی/ایس آئی یو کی ہدایت پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے اغواء کی وارداتوں اور زمینوں پر قبضے میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔
مجاہد کالونی غیر قانونی تعمیرات کیس: عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

ملزمان کا 15 سے 20 افراد پر مشتمل گروہ بوگس این جی او کے سہارے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اور ضلع ویسٹ و سینٹرل کے علاقوں میں زمینوں اور مکانوں پر قبضہ کرتا ہے۔

گروہ کے افراد علاقے کے رہائشیوں کو اغواء کر کے ان کے مکان اور پلاٹ زبردستی اپنے قبضے میں لیتے ہیں۔

مورخہ 17 اکتوبر 2024 کو نارتھ کراچی سیکٹر 5/1 کے رہائشی رانا نعیم احمد خان کو ان کے اہل خانہ سمیت اغواء کیا گیا۔

ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر میں موجود طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فیملی کو دو دن تک قید رکھنے کے بعد تیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں چھوڑ دیا۔

قانونی کارروائی:

اس واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 568/2024 تعزیرات پاکستان کی دفعات 395 (ڈکیتی)، 365 (اغواء)، 348 (غیر قانونی قید)، اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج کیا گیا ہے۔

ایس آئی یو مزید تحقیقات کر رہا ہے تاکہ گروہ کے دیگر کارندوں کو گرفتار کیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

60 / 100

One thought on “اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کراچی کی بڑی کارروائی: اغواء اور زمینوں پر قبضے میں ملوث کارندہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!