فوارہ چورنگی کی تزئین و آرائش کا آغاز، ’’پھول چورنگی‘‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کی نگرانی میں فوارہ چورنگی سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد علاقے کی خوبصورتی اور بحالی کے لیے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، ایران کی پاکستان سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ مہم کی کامیابی کے بعد علاقے کو جدید اور خوبصورت شہری مقام میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ فوارہ چورنگی کو ازسرنو ڈیزائن کرتے ہوئے اسے ’’پھول چورنگی‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے جہاں رنگا رنگ پھولوں، پودوں اور شجرکاری کے ذریعے ماحول کو دلکش بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقام شہر کی ایک اہم اور مصروف شاہراہ پر واقع ہے جہاں سے آرام باغ سب ڈویژن کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ راستہ مختلف ممالک کے وفود، اعلیٰ حکام اور سرکاری شخصیات کی آمد و رفت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی خوبصورتی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق فوارہ چورنگی کے اطراف متعدد سرکاری و نجی دفاتر موجود ہیں جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری آتے جاتے ہیں۔ طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے اس مقام کی بحالی سے نہ صرف شہری منظرنامہ بہتر ہوگا بلکہ عوام کو ایک خوشگوار ماحول بھی میسر آئے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ چورنگی شہر کی ایک خوبصورت شناخت کے طور پر ابھرے گی۔

WhatsApp Image 2026 06 02 at 3.51.05 PM 1 WhatsApp Image 2026 06 02 at 3.51.06 PM 1 WhatsApp Image 2026 06 02 at 3.51.06 PM 2 WhatsApp Image 2026 06 02 at 3.51.06 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!