کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، 27 افراد حفاظتی تحویل میں

کراچی: شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ تین روز کے دوران 27 افغان باشندوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر ری فیوجی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، ایران کی پاکستان سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست

پولیس کے مطابق کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن میں گلشن معمار سے 8، منگھوپیر سے 7، اقبال مارکیٹ سے 6، مومن آباد سے 3 اور اورنگی ٹاؤن سے 2 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا۔

تحویل میں لیے گئے افراد کو قانونی ضابطوں کے مطابق وطن واپسی کے لیے قائم افغان ری فیوجی کیمپ جی ٹی سی کالج منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعلقہ ادارے مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس حکومتی پالیسی اور متعلقہ اداروں کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

2 thoughts on “کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، 27 افراد حفاظتی تحویل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!