کراچی میں ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پر لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پہلے ہی روز 96 فیس لیس چالان جاری کر دیے۔
نواز شریف کا گلگت بلتستان جلسے سے خطاب، ترقیاتی منصوبوں پر سوالات اور نئی یقین دہانیاں
رپورٹ کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والے ٹریک پر کیے گئے، جہاں مختلف گاڑیوں نے مقررہ لین کی خلاف ورزی کی۔ حکام کے مطابق یکم جون کو مجموعی طور پر 11 کیٹیگریز کی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق چالان ہونے والی گاڑیوں میں 2 بڑی بسیں، 2 کوسٹر، ایک ڈبل کیبن، 6 منی بسیں، 3 منی ٹرک، 21 سوزوکی پک اپ، 3 ٹرک، 4 وین اور 2 واٹر ٹینکرز شامل ہیں، جبکہ سب سے زیادہ 43 موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تمام کارروائیاں ممنوعہ لین میں گاڑی چلانے اور بعض صورتوں میں فاسٹ لین میں سست رفتاری سے ٹریفک متاثر کرنے پر کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر لین ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
