کراچی میں لوڈشیڈنگ سے الیکٹرک بس سروس متاثر، مہران ڈپو کی بجلی معطل

کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اثرات شہری ٹرانسپورٹ نظام پر بھی پڑنے لگے ہیں، جہاں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث الیکٹرک بس سروس جزوی طور پر متاثر ہو گئی ہے۔

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا آغاز، شارع فیصل پر نفاذ شروع

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مختلف روٹس پر بسوں کے معمول کے آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پیپلز بس سروس انتظامیہ کے مطابق گزشتہ تین روز سے مہران ڈپو کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث الیکٹرک بسوں کو چارج کرنے کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے عارضی طور پر بعض روٹس پر ہائبرڈ بسیں چلانا شروع کر دی ہیں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ای وی ون روٹ ملیر کینٹ سے سی ویو تک، جبکہ ای وی تھری روٹ ملیر کینٹ سے نمائش تک سروس فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح آر ون پنک بس سروس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے، اور یہ تمام روٹس مہران ڈپو سے آپریٹ ہوتے ہیں۔

بس سروس حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر مہران ڈپو کو بجلی کی فراہمی جلد بحال نہ کی گئی تو متعدد روٹس پر سروس معطل ہو سکتی ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہری متاثر ہوں گے۔

One thought on “کراچی میں لوڈشیڈنگ سے الیکٹرک بس سروس متاثر، مہران ڈپو کی بجلی معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!