کے الیکٹرک کی مین کیبل فالٹ مرمت، نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی مین کیبل میں پیدا ہونے والے فالٹ کی مرمت کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی (NEK) واٹر پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں شہر کو پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے۔

ایپکا کا بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق 31 مئی 2026 کو صبح 3 بج کر 27 منٹ پر کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی اچانک معطل ہو گئی تھی، جس کے باعث K-II پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

بیان کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈر نمبر 1 پر بجلی کی بحالی 31 مئی کی رات 9 بج کر 20 منٹ پر ممکن ہوئی، جس کے بعد K-II اور K-III پمپنگ اسٹیشنز سے شہر کو پانی کی فراہمی دوبارہ معمول پر آ گئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ مین کیبل میں فالٹ کے باعث کراچی کو یومیہ 122 ملین گیلن (122 MGD) پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بجلی کی بحالی کے بعد پانی کی ترسیل کا نظام بحال کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!