وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ صحت سے متعلق امور اور جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایپکا کا بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو شعبہ صحت میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات، عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور پولیو و ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض کے خاتمے کے لیے وزارتِ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری، بیماریوں کے تدارک اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔
