ایس بی سی اے میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، مختلف اضلاع میں افسران و انسپکٹرز تعینات

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف اضلاع میں دفتری و فیلڈ آپریشنز کو مضبوط کرنے کے لیے افسران اور بلڈنگ انسپکٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مظمل حسین کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ڈپٹی ڈائریکرز، اسسٹنٹ ڈائریکرز، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ایم کیو ایم کا بجٹ منظوری سے کامران ٹیسوری کی بحالی مشروط کرنے کا مطالبہ، سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

جاری کردہ احکامات کے تحت انجینئر عبدالروف شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر (بی ایس 18) ضلع وسطی تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈائریکٹر ضلع وسطی کے روزمرہ امور کی نگرانی کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

انجینئر سید چیزل شاہ کو گلبرگ سے منتقل کرکے نیو کراچی زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عبد الکریم کو انتظامی سیکشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسی طرح انجینئر فیاض احمد صدیقی کو نارتھ ناظم آباد زون میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ریحان احمد قائم خانی کو انتظامی سیکشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انجینئر غلام مرتضیٰ ٹونیو کو ضلع کورنگی سے منتقل کرکے ضلع وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ انہیں گلبرگ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے روزمرہ امور کی نگرانی کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

نادیم اللہ خان کو ضلع کیماڑی سے منتقل کرکے ضلع وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں لیاقت آباد اور ناظم آباد کے متعلقہ زونز کے انتظامی معاملات کی نگرانی بھی سونپی گئی ہے۔

انجینئر فاروق احمد شیخ کو نارتھ ناظم آباد کے مختلف زونز میں خدمات انجام دینے کے بعد ناظم آباد زون میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وسیم احمد کو بلدیہ ٹاؤن سے منتقل کرکے ضلع وسطی میں تعینات کیا گیا ہے۔

سینئر بلڈنگ انسپکٹرز کے تبادلوں میں عاطف خان شیروانی کو ضلع کورنگی سے ضلع وسطی منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں نیو کراچی کے مختلف زونز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے روزمرہ امور دیکھنے کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

اسی طرح لائق احمد بھٹو کو ضلع شرقی سے ضلع وسطی منتقل کیا گیا ہے جبکہ انہیں لیاقت آباد کے متعلقہ زونز میں انتظامی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

جاوید احمد کہار کو ضلع ملیر سے منتقل کرکے نیو کراچی کے زونز میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

بلڈنگ انسپکٹرز کی سطح پر بھی متعدد تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ غلام شبیر کو ضلع کورنگی سے منتقل کرکے لیاقت آباد زون میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ساجد خان کو ناظم آباد سے لیاقت آباد کے مختلف زونز میں خدمات انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سید راحیل احمد کو نارتھ ناظم آباد زون میں بلڈنگ انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فرحان احمد ملک کو نارتھ ناظم آباد میں تعیناتی دی گئی ہے۔

فرحان ایوب کو ضلع شرقی سے منتقل کرکے گلبرگ زون میں تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں بعض افسران کو انتظامی سیکشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ ادارے کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال اور منظم بنایا جا سکے۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق یہ تقرریاں اور تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے۔ ادارے کا مؤقف ہے کہ نئی تعیناتیوں سے مختلف اضلاع میں بلڈنگ کنٹرول، نگرانی، عوامی شکایات کے ازالے اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Transfer Posting Officers Dist Central Transfer Posting BIs District Centeral

One thought on “ایس بی سی اے میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، مختلف اضلاع میں افسران و انسپکٹرز تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!