کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک عادی اور پیشہ ور ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریار کو تھانہ گارڈن کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں تھانہ گارڈن اور تھانہ عیدگاہ کے تحت 2020 سے 2022 تک کے متعدد کیسز شامل ہیں، جن میں اسلحہ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت کارروائیاں کی گئی تھیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
