پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان، عوام کو فیول ریلیف مل گیا

اسلام آباد: حکومت نے عید کے تیسرے دن عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں محسن نقوی کی رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق جیسے ہی مالی گنجائش پیدا ہوئی، فوری ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام عوامی مشکلات کم کرنے اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور پچھلے ہفتے بھی اسی سلسلے میں قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کے ایندھن پر ریلیف برقرار رکھا ہے۔

One thought on “پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان، عوام کو فیول ریلیف مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!