انسداد منشیات فورس (Anti Narcotics Force) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ترجمان کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14.845 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 745 گرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ پشاور رنگ روڈ کے قریب خاتون کے قبضے سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
دیگر کارروائیوں میں ضلع پشین کے علاقے سرنان میں ہوٹل کے قریب 2 خواتین سے 4 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس اور ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ایک ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

