امریکی شہر ڈیلس میں گیس دھماکا، 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست Texas کے شہر ڈیلس میں ایک رہائشی عمارت میں خوفناک گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایران اور امریکا معاہدے کے بہت قریب ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

رپورٹ کے مطابق ڈیلس کے علاقے اوک کلف میں واقع اپارٹمنٹ کمپلیکس میں گیس دھماکے کے بعد شدید آتشزدگی بھی بھڑک اٹھی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈیلس فائر ریسکیو کے ترجمان جیسن ایونز کے مطابق 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک مگر خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق دو دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے جنہوں نے خود اسپتال پہنچ کر علاج کروایا اور ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

ڈپٹی فائر چیف مارک ڈی بیری نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی کارروائیاں اب ریسکیو مرحلے سے ریکوری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور ملبہ ہٹانے سمیت دیگر کارروائیاں مزید کئی گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔

One thought on “امریکی شہر ڈیلس میں گیس دھماکا، 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!