کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے، جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صدر زرداری کا مورو میں خطاب، بھارت کو ایک ہفتے میں سبق سکھایا: آصف علی زرداری

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

One thought on “کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!