صدر زرداری کا مورو میں خطاب، بھارت کو ایک ہفتے میں سبق سکھایا: آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم مل کر اسٹیبلشمنٹ اور ملک کو مضبوط بنائے گی، جبکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت دشمن کو مؤثر جواب دینے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔
کراچی: آلائشیں پھاڑنے اور صفائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے جنگی طیارے گرائے جانے کے بعد اُن کی عقل ٹھکانے آگئی اور پاکستان نے مختصر مدت میں دشمن کو واضح پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنے ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے نہیں لاتا، جبکہ بھارتی حکومت دانشمندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن، استحکام اور طاقت کے توازن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام قومی ادارے اور عوام مل کر پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔

One thought on “صدر زرداری کا مورو میں خطاب، بھارت کو ایک ہفتے میں سبق سکھایا: آصف علی زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!